عدلیہ میرے بیٹے علی کو بھی بازیاب کرائے یوسف رضا گیلانی
طالبان سے مذاکرات میں حکومت کے ساتھ ہیں،پرامن کراچی کیلیے دہشتگردی کنٹرول کی جائے
FAISALABAD:
سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ عدلیہ میرے بیٹے کی بازیابی میں بھی کردار ادا کرے۔
ہم نے 128نشستوں کے ساتھ ہر جماعت کا مینڈیٹ تسلیم کرتے ہوئے 5برس مکمل کیے اور جمہوریت کو مضبوط کیا، اداروںکے استحکام کی بات کی۔ وہ اپنی رہائشگاہ پرپی ایس ایف جنوبی پنجاب کے وفدسے ملاقات کررہے تھے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مہنگائی سے عوام کاجینا محال ہو گیاہے اورحکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے ان سے روزگار چھین رہی ہے۔
ملتان کی ہریونین کونسل سے پیپلزپارٹی اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ انھوںنے کہاکہ پی ایس ایف کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یونیورسٹی سے جیے بھٹو کا نعرہ لگانے والے 112 طلبا کونکالا گیاہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کاامن دہشت گردی کنٹرول کرنے پرمنحصر ہے اس لیے ہم طالبان سے مذاکرات کی نئی حکمت عملی کی حمایت کریںگے۔