کراچی آپریشن سے کوئی خاص بہتری نہیں آئی امین فہیم

تمام جماعتوں کو ملکرامن بحال کرناہوگا،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلیے بھی اقدمات اٹھانے ہونگے


INP December 05, 2013
چیئرمین نادرا کا تقرر حکومت کا حق ہے لیکن وہ غیرآئینی اقدامات سے مسائل پیدا کررہی ہے۔ فوٹو: فائل

SKARDU: پیپلزپارٹی کے صدرمخدوم امین فہیم نے کہاہے کہ کراچی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے ،آپریشن کے باوجودحالات میں کوئی خاص بہتری نہیں آسکی، سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ملکر کراچی کاامن بحال کرنا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہائوس کے باہرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بہتر بنانے کیلیے حکومت کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔



امین فہیم نے کہاکہ چیئرمین نادرامقررکرناحکومت کاحق ہے لیکن اس کیلیے آئینی طریقہ کاراختیارکیاجاناچاہیے تھا،حکومت غیرآئینی فیصلے کرکے خوداپنے لیے مسائل کھڑے کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں