5 ماہ کی حکومت میں ہر طرف آفتیں ملیں وزیر مملکت پانی وبجلی

سڑکوں پرسیاست کرنیوالے پارلیمنٹ کے دشمن ہیں،ن لیگ کا تجربہ نظرنہیں آیا،افضل چن

ن لیگ منشور پرعمل نہیں کرسکی،عمران اسماعیل، پروگرام ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنمااور وزیرمملکت عابدشیر علی نے کہاہے کہ اپنے وعدوںسے بھاگ نہیں رہے، کئی معاملات میں بہتری آئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگومیں عابد شیرعلی نے کہاکہ بجلی کے بحران کے حل کیلیے کوئی ایک منصوبہ ایسا نہیں ہے جس کو ڈھائی سے 3سال نہ درکارہوں۔ 5ماہ کی حکومت میں آفتیں ہی آفتیں ملی ہیں پھربھی حکومت نے درست سمت پکڑلی ہے۔ کرپشن میں 10فی صدکمی آئی ہے، 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اب 5سے 6گھنٹے رہ گئی ہے۔ پی آئی اے کاماہانہ خسارہ 2ارب روپے تک کم ہوگیا ہے، ہم میرٹ پرلوگ لارہے ہیں، پچھلی حکومت کی طرح میٹرک لوگوں کو اداروں کا سربراہ نہیں بنایا۔ کے پی کے میں پی ٹی آئی کو وقت دیااور کہاہے پرفارم کرکے دکھائے۔




پیپلزپارٹی کے رہنماندیم افضل چن نے کہاکہ ن لیگ کاجتنا تجربہ تھاابھی تک وہ تجربہ نظرنہیں آیا۔ اس سے پہلے ن لیگ کی جوحکومتیں بنی تھیں تب میڈیااور عدلیہ اتنے آزادنہیں تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماعمران اسمٰعیل نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کرپشن ختم کردیا ہے۔ یکساں نظام تعلیم کے لیے سلیبس تیار کرلیا ہے۔ رائٹ آف انفارمیشن کاقانون ہم نے تیارکیا ہے۔ ہم نے عوام سے جو وعدے کیے ان پرکام کررہے ہیں۔ خیبرپختونخواکے عوام نے ہمیںووٹ دیا، ہم نے حکومت بنائی۔ ان کاکہنا تھاکہ وہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کوچیلنج نہیں کررہے لیکن حکومت انتخابی منشورپر عمل کرنے میںناکام رہی ہے۔
Load Next Story