سندھ حکومت کا 94 ہزارمستحق خاندانوں کو عید پیکیج دینے کا فیصلہ

اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے


Staff Reporter May 14, 2020
اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے: فوٹو : فائل

سندھ حکومت نے 94 ہزارمستحق خاندانوں کوعید پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ محکمہ زکوۃ کے تحت رجسٹرڈ خاندانوں کو دوہزار روپے فی خاندان دئیے جائیں گے۔

اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 94 ہزار مستحق خاندانوں میں عید پیکیج کیت حت 18 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی جائیگی محکمہ زکوۃ سندھ نے عید پیکیج کی ادائیگی کیلیے سندھ بینک کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں