سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل غیر آئینی قرار دیدی

این ایف سی کے لیے ارکان کا تقرر آئین سے متصادم اور ناقابل قبول ہے، سندھ حکومت کا اعتراض


ویب ڈیسک May 14, 2020
این ایف سی کے لیے ارکان کا تقرر آئین سے متصادم اور ناقابل قبول ہے، سندھ حکومت کا اعتراض۔ فوٹو : فائل

قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت نے کمیشن کو مسترد کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ایف سی کے لیے ارکان کا تقرر آئین سے متصادم اور ناقابل قبول ہے، مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کرسکتے جب کہ این ایف سی کی تشکیل نو کےخلاف ہرفورم پر آواز اٹھائیں گے۔

ذرائع سندھ حکومت کے مطابق این ایف سی کی تشکیل پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو خط آج ہی لکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں