نیب نے وفاقی وزیرغلام سرور سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا

زرعی، کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے تمام پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، نیب کا خط


ویب ڈیسک May 14, 2020
غلام سرور سے بیٹے علی سرور سمیت خاندان کے چھ افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، نیب (فوٹو: فائل)

نیب نے وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان سے جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے اور اس حوالے سے انہیں نیب کی جانب سے خط بھی لکھا گیا ہے جس میں غلام سرور خان اور ان کے اہل خانہ سے جائیداد کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ زرعی، کمرشل اور رہائشی زمینوں سمیت خریدے گئے تمام پلاٹس کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، اور ٹیکسلا کے متعلقہ پٹواری کے ذریعے ریکارڈ جمع کرایا جائے۔

ذرائع نیب کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور سے بیٹے علی سرور سمیت خاندان کے 6 افراد کے نام زمینوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے، غلام سرور خان کے خلاف موصولہ شکایت کی تصدیق کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں