ریٹنگ میں ممکنہ کمی پاکستان موڈیز کی واچ لسٹ پر
ریویو پیریڈ کے دوران ریٹنگ ایجنسی اسلام آباد کی قرض کی ادائیگیوں پر نظر رکھے گی
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کو اس کی طویل مدتی مقامی اور غیرملکی کریڈٹ ریٹنگز میں ممکنہ کمی کے پیش نظر زیرمشاہدہ (انڈر واچ) رکھ لیا ہے۔
گذشتہ روز موڈیز ریٹنگ ایجنسی نے اعلان کیا کہ موڈیز نے حکومت پاکستان کی لوکل اور فارن کرنسی لانگ ٹرم ایشور (issuer) اور سینیئر غیر محفوظB3 ریٹنگ میں کمی کے لیے زیرجائزہ لے لیا ہے۔
موڈیزکی گلوبل اپروچ کے مطابق جائزے کے عرصے ( ریویو پیریڈ) کے دوران ایجنسی یہ دیکھے گی کہ کیا پاکستان نجی شعبے کے قرض پر ڈیفالٹ کرجاتا ہے۔ تاہم ریٹنگ ایجنسی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنا عرصہ اسلام آباد کی قرضوں کی ادائیگی کی سرگرمیوں پر نظر رکھے گی اور کب ریٹنگ میں کمی سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔
تجزیہ کار کہتے ہیں کہ موڈیز کے اس انتباہ کی وجہ سے روپیہ اور ڈالر کی شرح مبادلہ پر اثر پڑسکتا ہے اور پاکستان کے لیے عالمی مارکیٹوں میں نئے غیرملکی قرضوں کی لاگت مہنگی ہوسکتی ہے۔
موڈیز کاکہنا ہے کہ فی الوقت پاکستان طویل المدت ریٹنگ بی تھری کے ساتھ مستحکم ہے۔ بین الاقوامی نجی شعبے کے قرضوں کی ادائیگیوں میں ناکامی کی صورت میں موڈیز پاکستان کی کریڈٹ کو ڈاون گریڈ کر سکتاہے اور ان ادائیگیوں میں کامیابی کی صورت میں پاکستان کی موجودہ ریٹنگ کو برقرار رکھا جائے گا۔