یورپی یونین کا پاکستان کو 150 ملین یورو امداد دینے کا اعلان

جاپان کا کورونا سے نمٹنے کیلیے 5 لاکھ ڈالر امداد کی پانچویں قسط دینے کا فیصلہ


APP/Numainda Express May 15, 2020
جاپان کا کورونا سے نمٹنے کیلیے 5 لاکھ ڈالر امداد کی پانچویں قسط دینے کا فیصلہ۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین نے کورونا کی روک تھام کیلیے پاکستان کو 150 ملین یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے یورپین یونین کی سفیر Androulla Kaminara نے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر ہالینڈ اور چیک رپبلک کے سفیر بھی موجود تھے۔ وزارت داخلہ میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر کورونا صورتحال کو زیر بحث لاتے ہوئے یورپین یونین کی سفیر نے کورونا سے مقابلہ کرنے کے لیے 150 ملین یورو کی امداد کی پیشکش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس امدادی رقم سے کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کی جا سکے گی اور یہ بھی کہا کہ خوشی ہو گی اگر اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ دے سکیں،جاپان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوششوں میں تعاون کی غرض سے پاکستان کو 5 لاکھ ڈالر امداد کی پانچواں قسط فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ امداد اقوام متحدہ کے دفتر برائے پراجیکٹ سروسز کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |