آخری عشرہ شروعلاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے

کورونا کے باعث مساجد میں چند ایک افراد کو ہی اعتکاف پر بٹھایا گیا

کراچی کی زیادہ تر مساجد میں اعتکاف کرنے والوں کی تعداد 5 رکھی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

لاکھوں مسلمان اعتکاف بیٹھ گئے جب کہ اعتکاف کرنے والے افراد شوال کا چاند نظر آنے تک مساجد میں قیام کریں گے۔

کورونا وائرس کے باعث مساجد میں اعتکاف کا محدود اہتمام کیا گیا ہے، خواتین حسب معمول گھروں میں اعتکاف کریں گی، مردوں کی بڑی تعداد بھی گھروں میں بیٹھ گئی ہے اگرچہ بعض مفتیان نے اس کو درست قرار نہیں دیا، حکومت کی جانب سے جاری کردہ معیاری ضابطہ کار (ایس او پيز) کے تحت کم سے کم لوگ اعتکاف بیٹھے ہیں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی۔


بادشاہی مسجد، جامع مسجد داتادربار، جامعہ منہاج القرآن، جامعہ مسجد منصورہ ، جامعہ اشرفیہ اورجامعہ نعیمیہ سمیت چھوٹی بڑی مساجد میں چار سے 10 تک افراداعتکاف بیٹھے ہیں۔ منہاج القرآن کا شہراعتکاف منسوخ کردیاگیاہے۔

علامہ عبدالخبیرآزاد کا کہنا ہے بادشاہی مسجد میں چندلوگ معتکف ہوئے ہیں اس سے سنت اداہوجائیگی۔ جامعہ نعیمیہ لاہورمیں چارلوگ اعتکاف بیٹھے ہیں ، ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا مرد کے لیے گھر میں اعتکاف جائزنہیں ہے۔

 
Load Next Story