شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے
پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، سابق پیسر
شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے۔
سابق فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا تھا کہ میں آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کو 3 باؤنسرز کرنے کے بعد چوتھی گیند پر آؤٹ کردیتا۔اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹ کردی، اس میں شہرہ آفاق باسکٹ بال پلیئر مائیکل جورڈن کی 2 تصاویر شئیر کی گئی تھیں، ایک میں وہ نیچے دیکھتے جبکہ دوسری میں ہنستے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سابق پیسر نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ اس نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا، لگتا ہے آئی سی سی میں اب معاملات ایسے ہی چل رہے ہیں۔