سری لنکا سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گےمنیجرقومی کرکٹ ٹیم معین خان

جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اوربیٹنگ میں بھی پہلے سے بہتری آئی ہے، معین خان

جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے،معین خان ۔فوٹو:ایکسپریس نیوز

MIANWALI QURESHIAN:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر معین خان نے پاک سیری لنکا سیریز میں قومی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کی ہے۔

دبئی روانگی کے موقع پر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ قومی ٹیم اچھی فارم میں ہے، سری لنکا سے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے،سیریز کے لیے حکمت عملی بنا لی ہے جو گراؤنڈ میں نظر آئے گی اورشائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے کہا بیٹنگ میں کچھ ایسی خرابیاں ہیں جو قابو سے باہر ہورہی ہیں، قومی ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی شرجیل خان سے متعلق معین خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو بطور اوپنر ٹیم میں شامل کیاگیا ہے، شرجیل خان سے توقعات وابستہ ہیں۔


معین خان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ سے سیریز جیتنے سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اوربیٹنگ میں بھی پہلے سے بہتری آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے کھلاڑیوں کی آمد خوش آئند ہے اس سے ٹیم کو مدد ملی ہے اور آنے والا وقت اچھا ہوگا اگر ماضی میں دیکھا جائے تو سری لنکا کے خلاف پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی ہے ۔

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی،ون ڈے اور ٹیسٹ میچز کی سیریز کا انعقاد دبئی میں ہورہا ہے ۔
Load Next Story