بالی ووڈ کنگ شاہ رخان نے اپنے آبائی شہر پشاور کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے اورمیں اپنے بچوں کو پشاور لانا چاہتا ہوں۔15 برس کا تھا تو میرے والد مجھے پشاور لائے تھے۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں ابھی بھی پشاور کی خوشگوار یادیں موجود ہیں اور میرے خاندان کے کچھ افراد اب بھی پشاور میں مقیم ہیں۔
پشاوریوں کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔