بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے پشاور دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی

پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔


ویب ڈیسک December 05, 2013
پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔شاہ رخ۔ فوٹو؛فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخان نے اپنے آبائی شہر پشاور کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میرے خاندان کا تعلق پشاور سے ہے اورمیں اپنے بچوں کو پشاور لانا چاہتا ہوں۔15 برس کا تھا تو میرے والد مجھے پشاور لائے تھے۔کنگ خان کا کہنا تھا کہ میرے دل میں ابھی بھی پشاور کی خوشگوار یادیں موجود ہیں اور میرے خاندان کے کچھ افراد اب بھی پشاور میں مقیم ہیں۔


پشاوریوں کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ پشاور کے لوگ بہت گرم جوشی سے ملتے ہیں، میں نے محبت کرنا اور مہمان نوازی پشاور کے لوگوں سے ہی سیکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں