کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

لیاری کے علاقےنیازی چوک سے 2 نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، پولیس۔


ویب ڈیسک December 05, 2013
رینجرز نےعزیز آباد مور پارک کے قریب ایک 4منزلہ عمارت کوگھیرے میں لے کر گھرگھرتلاشی لی. فوٹو:فائل

لیاری سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں ہیں جبکہ رینجرز نے عزیزآباد کے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری کے علاقےنیازی چوک سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنھیں تشدد کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجبکہ دونوں مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

دوسری جانب عزیزآباد کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شام رینجرز نے کئی گلیوں کا محاصرہ کیا اورسڑکوں پرچیکنگ کی، ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے۔ رینجرز نے عزیز آباد مور پارک کے قریب ایک 4منزلہ عمارت کوگھیرے میں لے کر گھرگھرتلاشی لی، ایک نجی اسپتال کی بھی تلاشی لی گئی۔ محاصرے کے دوران کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل ہونے یا نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں