افغان امن کے حصول کی حمایت جاری رکھیں گے پاکستان

افغانستان میں دیرپا امن اسی وقت ممکن ہے جب افغان حکومت اور طالبان امن عمل کو آگے بڑھائیں گے، ڈاکٹر اسد مجید خان


ویب ڈیسک May 16, 2020
امریکا اور طالبان کے مابین طے پانے والا معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستانی سفیر فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انتہائی سنجیدگی اور اخلاص سے افغانستان میں امن کے قیام کے لیے کوششیں کی ہیں اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

واشنگٹن میں ایک امریکی تھنک ٹینک کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے مابین طے پانے والا معاہدہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان فریقین بھی آپس میں امن کی خاطر مل کر کام کر سکتے ہیں، افغانستان میں دیرپا امن کا قیام اسی وقت ممکن ہے جب افغان حکومت اور طالبان اسے مشترکہ مقصد سمجھ کر امن عمل کو آگے بڑھائیں گے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی فرد یا گروہ کو پاکستان کی سرزمین خطے میں دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہونا چاہیے۔ پاکستان نے افغانستان سے ملحقہ سرحد پر حقانی گروپ سمیت جنگجوؤں اور دہشت گردوں کے خلاف بہت سی کارروائیاں کیں اور اب پاکستان کے قبائلی علاقوں کو دہشت گردی گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے،اس علاقے کو قومی دھارے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں