کورونا از خود نوٹس سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

سپریم کورٹ میں کورونا از خود نوٹس پر سماعت 18 مئی کو مقرر


ویب ڈیسک May 16, 2020
جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی پرنیا بینچ تشکیل دیاگیا فوٹو: فائل

کورونا از خود نوٹس کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو 18 مئی کو سماعت کرے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ 18 مئی کو کورونا از خود نوٹس پر سماعت کرے گا۔ اس کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان ، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز، سیکریٹری صحت اور چیف سیکریٹریز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔

کورونا از خود نوٹس پر سماعت کے لیے جسٹس عمرعطابندیال اور جسٹس سجادعلی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث سپریم کورٹ کا نیا لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ جسٹس مشیرعالم اور جسٹس سردارطارق مسعود اب فاضل بینچ کا حصہ بن گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |