الیکشن کمیشن کا شفاف انتخابات کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر غور

الیکٹرانک ووٹنگ مشین انگوٹھے کے نشان کو پرکھ کر مشین ووٹرسے متعلق تمام معلومات ظاہر کر دیتی ہے.


ویب ڈیسک December 05, 2013
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے جعلی ووٹوں کا امکان ختم ہو جائے گا اور حقیقی عوام نمائندے اقتدار میں آئیں گی۔ فوٹو؛ فائل

انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر غور کر رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر غور کر رہا ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین اے ٹی ایم مشین کی طرح ہوتی ہے، انگوٹھے کے نشان کو پرکھ کر مشین ووٹرسے متعلق تمام معلومات مثلاً نام، پتہ وغیرہ سامنے ظاہر کر دیتی ہے، ووٹراپنے پسندیدہ امیدوارکو مشین کے ذریعے ووٹ ڈالے گا جس کے بعد ووٹ کا پرنٹ مشین سے باہرآجائےگاجسے بیلٹ بکس میں ڈالا جائے گا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے جعلی ووٹوں کا امکان ختم ہو جائے گا اور عوام کے حقیقی نمائندے اقتدار میں آئیں گی، دوسری جانب سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تو شاید اس مشین کا استعمال نہ ہو سکے مگر امید ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستان کا شماربھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے والے ممالک میں ہو۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات سے قبل نادرا کے چئیرمین کی برطرفی اور عدالت کے حکم پر ان کی بحالی نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، نادرا نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پربلدیاتی الیکشن کوشفاف بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرلی تھی جس کے عملی تجربے سے پہلے ہی چیئرمین نادرا کی چھٹی کر دی گئی، جنہیں چند گھنٹے بعد عدالت نے بحال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں