ناقص انتظامات پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دوسینئر ڈاکٹرز مستعفیٰ

اسپتال انتظامیہ کے مستعفی ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ترجمان لیڈٰی ریڈنگ اسپتال


ویب ڈیسک May 16, 2020
اسپتال انتظامیہ کے مستعفی ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ترجمان لیڈٰی ریڈنگ اسپتال

VATICAN CITY: کورونا کے حوالے سے ناقص انتظامات پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے دوسینئر ڈاکٹروں نے استعفے دے دیے۔

آئی سی یو کی انچارج ایسوسی ایٹ پروفیسر عائشہ مفتی اور آئی سی یو اسپشلسٹ نے اسپتال انتظامیہ کے پاس استعفے جمع کرادیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عائشہ مفتی نے اپنے استعفے کی وجوہات میں بتایا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کورونا وائرس وباء کے لیے بلکل تیار نہیں تھی اور نہ ہی ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی تھی، اس دوران آئی سی یو اور انتھسزیا ڈیپارٹمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا. کیونکہ ان شعبوں کو اسپتال کے اہم شعبہ جات کے طور پر کبھی تصور نہیں کیا جاتا تاہم اس بات پر تعجب ہوا کہ کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ایمرجنسی کی سابق عمارت میں وینٹی لیٹرز رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، جہاں مریضوں کو کوئی سہولت میسر نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے اقدامات نہ ہونے کے برابرہیں. اسی طرح انتہائی نگہداشت سمیت دیگر یونٹس میں حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں ہسپتال میں کورونا وائرس کی بیخ کنی کے لیے موثر منصوبہ بندی کا فقدان یے انتہائی نگہداشت یونٹ کو صرف 6 کنسلٹنٹس چلا رہے ہیں.آئی سی یو میں نرسنگ اسٹاف کی کمی ہے کم اسٹاف کے ساتھ آئی سی یو چلا رہے ہیں اس کے باوجود انتظامیہ تنقید کررہی ہے۔

اسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مستعفی ڈاکٹر عائشہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، انتظامیہ نے ڈاکٹر عائشہ کے استعفی کو قبول نہیں کیا ہے .لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں قائم کیا گیا کورونا کمپلیکس جدید سہولیات سے آراستہ ہے،200 بیڈز پر مشتمل کورونا کمپلیکس میں وینٹی لیٹر اور دیگر تمام سہولیات موجود ہیں، اسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں