بھارت لاک ڈاؤن میں گھر جانے کی کوشش میں 25 مزدور ٹرک حادثے میں ہلاک 20 زخمی

لاک ڈاؤن میں رواں ماہ اپنے گاؤں جانے کی کوشش کے دوران مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد 55 ہوگئی


ویب ڈیسک May 16, 2020
رواں ماہ مزدوروں کے گھروں کی واپسی کے دوقران یہ چوتھا بڑا ٹریفک حادثہ ہے، فوٹو : بھارتی میڈیا

بھارت میں مزدوروں کو ان کے گاؤں لے جانے والا تیز رفتار ٹرک سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایوریا میں مزدوروں اور تعمیراتی سامان سے لدا تیز رفتار ٹرک ایک موڑ کاٹتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، تصادم اتنا خوفناک تھا کہ ٹرک اور ٹریکٹر کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 25 مزدور ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 25 مزدوروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے جب کہ 9 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کیمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران بیروزگار ہونے والے مزدورں کے اپنے گاؤں واپسی کے دوران ہونے والا یہ چوتھا بڑا حادثہ ہے اس سے قبل پیدل مسافت طے کر کے تھک جانے والے مزدور پٹری پر ہی سو گئے تھے جنہیں ایک مال بردار ٹرین نے کچل دیا تھا اس واقعے میں 16 مزدور ہلاک ہوئے تھے اسی طرح دو اور واقعات میں بھی 14 مزدور ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔