وزیراعلیٰ پنجاب نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیدی        

پنجاب حکومت نے مسافروں کیلیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا


ویب ڈیسک May 16, 2020
پنجاب حکومت نے مسافروں کیلیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے بڑا اقدام کرتے ہوئے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا خصوصی ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

اجلاس میں آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے، ایس او پیز کے تحت گرجا گھروں میں اتوار کو عبادت کی اجازت دینے اور بڑے شاپنگ مالزکو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، لوگ گاڑیوں پر سفر کر رہے ہیں اور غریب کی ٹرانسپورٹ بند ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی کو بہت ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو وضع کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک پہننا لازم قرار دیا گیا ہے، سینی ٹائزرز رکھنے کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں