شعیب اختر نے شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلیے پیش کردیا

رقم  کورونا وائرس متاثرین کی بھوک مٹانے کیلیے استعمال ہوگی


Abbas Raza/ May 16, 2020
رقم کورونا وائرس متاثرین کی بھوک مٹانے کیلیے استعمال ہوگی

راولپنڈی ایکسیریس شعیب اختر نے شاہ رخ خان کا دستخط کردہ ہیلمٹ نیلامی کیلیے پیش کردیا۔

اسپیڈ سٹار نے آِئی پی ایل کے اولین ایڈیشن میں دہلی ڈیئر ڈیولز کی 4 وکٹیں صرف 11 رنز کے عوض اڑادی تھیں، ان کے شکاروں میں وریندر سہواگ، اے بی ڈی ویلیئرز، گوتم گھمبیر اور منوج تیواری شامل تھے، اس موقع پر ان کو مین آف دی میچ ملا اور ساتھ ہی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے ایک ہیلمٹ پر دستخط کرکے بطور تحفہ ان کو پیش کیا۔



اسٹارز فار ہنگر مہم کے تحت کئی نامور کھلاڑی اپنی یادگاری اشیاء نیلامی کیلیے پیش کر رہے ہیں، شعیب اختر نے اپنا ہیلمٹ پیش کیا ہے، اس مہم میں پیش پیش ٹینس سٹار اعصام الحق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سابق پیسر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔