بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی داعش کے 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی فوٹو:فائل

RAWALPINDI:
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں آپریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔

دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اور ان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load Next Story