کورونا وائرس عیدالفطر پرریلیز ہونے والی فلموں کی نمائش روک دی گئی

موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا

نئے ایس او پیز کے تحت جب حکومت اجازت دے گی تو ان فلموں کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا فوٹوفائل

کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستانی فلم سازوں کو نقصان کے ساتھ ساتھ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی تمام پاکستانیوں فلموں کی نمائش کو روک دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی معیشت کو خطرہ ہے وہیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور لالی ووڈ کی فلموں کے پروڈیوسرز کو بھی کروڑوں روپے ڈوب جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ''دی لیجنڈ آف مولا جٹ'' کامیڈی رومانٹک فلم ''ٹچ بٹن'' اس کے علاوہ راولپنڈی، اسلام آباد میں ر یلیز ہونے والی فلموں سمیت دیگر فلموں کو ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلموں کی ریلیز کا اعلان حالات ٹھیک ہونے پر کیا جائے گا۔




سینٹرل بورڈ آف فلم کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی فلم انڈسڑی کو نقصان ہوا ہے پاکستان میں بننے والی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔ مارچ کے مہینے میں فلموں کو سنسر سرٹیفکیٹس جاری کیے تھے۔



ادارے کے تحت کمرشل اور نان کمرشل فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے وفاقی حکومت نے عوام کی حفاظت کے لئے سینما ہالز کو بند کردیا نئے ایس او پیز کے تحت جب حکومت اجازت دے گی تو ان فلموں کو نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔
Load Next Story