بلوچستان حکومت کا صوبے کے فنکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان

خصوصی پیکج کووڈ 19 کے تناظر میں فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 17, 2020
خصوصی پیکج کووڈ 19 کے تناظر میں فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے دیا گیا ہے فوٹوفائل

بلوچستان حکومت نے صوبے کے فنکاروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے فنکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی ہے۔ خصوصی پیکج کووڈ 19 کے تناظر میں فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ ثقافت کو فنکاروں کو خصوصی پیکج کی فراہمی کے اقدامات کو فوری طورپر حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں