لاہور میں مبینہ بدفعلی کے بعد بچہ قتل

10 سالہ بچے غلام مصطفیٰ کی لاش زیرتعمیر عمارت سے ملی


ویب ڈیسک May 17, 2020
10 سالہ بچے غلام مصطفیٰ کی لاش زیرتعمیر عمارت سے ملی ۔ فوٹو: اسکرین گریب

نواب ٹاؤن کے علاقے میں بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

10 سالہ بچے غلام مصطفیٰ کی لاش زیرتعمیر عمارت سے ملی جسے نامعلوم ملزمان نے گلا دبا کر قتل کردیا۔

مصطفی دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، وہ اپنے کزن کے ساتھ گھر سے سو روپے لیکر سامان لینے باہر نکلا، دکان بند ہونے کی وجہ سے کزن واپس آگیا جبکہ مصطفی کسی اور دکان سے سامان لینے اکیلا چلا گیا۔

3 گھنٹے تک واپس گھر نہ آنے پر لواحقین نے اس کی تلاش شروع کی تو اس کی لاش گھر کی پچھلی جانب واقع زیر تعمیر پلازہ سے ملی۔ مقتول سمسانی گاؤں جوہر ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ لاش کے پاس سے سامان ملا نہ ہی سو روپے ملے۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا۔ پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

نواب ٹاؤن پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے بچے سے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں