پی آئی اے چین میں پھنسے طالبعلموں کو واپس لانے کیلیے خصوصی پرواز چلائے گی

پی آئی اے 22مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی، ترجمان پی آئی اے

پی آئی اے 22مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی، ترجمان پی آئی اے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن چین کے شہر ووہان میں پھنسے ہوئے طالبعلموں کو لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8853کراچی سے 250 چینی شہریوں ،سفارتی عملہ اور مسافروں کو لیکر ووہان روانہ ہوگی، 18 مئی کو ووہان سے 250 طالبعلموں کو لیکر خصوصی پرواز پی کے 8854 اسلام آباد پہنچے گی۔


ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا امریکا میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، پی آئی اے کی تیسری خصوصی پروازپی کے 8712، 250 پاکستانیوں کو لیکر امریکا کے شہر نیو جرسی سے آج لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے 22 مئی کو امریکا کیلئے چوتھی پرواز آپریٹ کرے گی پروازپی کے 8712، 250 ہم وطنوں کو لیکر لاہور کیلئے روانہ ہوگی امریکی سفارتخانے اور پی آئی اے کی جانب سے پرواز کی روانگی کے حوالے سے مسافروں کو آگاہ کردیا گیا۔
Load Next Story