آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن میں نرمی ختم سختی کے احکامات جاری

حالات اس ایسے نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں بلکہ اس سال عید سادگی سے منانی چاہیے، وزیر اعظم راجہ فاروق

حالات کا تقاضا ہے عوام اس سال عید سادگی سے منائیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر۔ فوٹو، فائل

وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں دی جانے والی نرمی واپس لیتے ہوے لاک ڈاون سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھاے گئے ہیں اور عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔ حالات اس ایسے نہیں کہ ہم عید کی شاپنگ کریں بلکہ اس سال عید سادگی سے منانی چاہیے۔


ان کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے سے آزادکشمیر بھر میں مکمل لاک ڈاون بحال کر دیا جائے گا۔ لاک ڈاون کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل سٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہے گی عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

واضح رہے ملک میں مجموعی طور پرکورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور 888 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے مطابق آزاد کشمیر میں اب تک کوونا وبا کے 127 کیسز اور ایک فرد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 77 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Load Next Story