کورونا کے خلاف جنگ امریکا میں خدمات پر پاکستانی طالبہ کے لیے اعزاز

لیلی خان نے طبی عملے اور فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے میں نمایاں کارکردی گا مظاہرہ کیا


Zubair Nazeer Khan May 17, 2020
لیلی خان اور دیگر دو طالبات امریکا میں کورونا ہیرو قرارپائی ہیں۔ (فوٹو،ایکسپریس)

امریکا کےصدر ڈونالڈ ٹرمپ نے میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 10سالہ پاکستانی نژاد امریکی بچی لیلیٰ خان کو ایک منعقدہ تقریب ستائش میں تعریفی سند عطا کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں انتہائی مقبول گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم میں لیلی خان اور دیگر دو لڑکیاں کورونا ہیروز قرار پائیں۔ انہوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خدمات پر مقامی طبی عملے اورفائر فائٹرز کوخراج تحسین کرتے ہوئےگرلز اسکاوئٹس کوکیز (بسکٹ ) کے100 باکسز اور تشکرکےکارڈزپیش کیےتھے۔

واضح رہے کہ ہرسال امریکا بھر میں جنوری سے اپریل تک ہونے والی گرلز اسکاوٹس کوکیز فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 10لاکھ سے زائد بچیاں 20 کروڑ کے لگ بھگ کوکیز باکسز فروخت کرکے 800 کروڑ ڈالرز مالیت تک کے عطیات جمع کرلیتی ہیں۔ جمع ہونے والی رقم فلاحی مقاصد کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔ مہم کے دوران بچیاں گھروں، تعلیمی اداروں اور علاقائی مقامات پر مہم کیلئے کاوشیں کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں