شہرمیں آج سے معتدل گرمی کی لہر شروع ہوگی محکمہ موسمیات

تیز دھوپ گرم اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں لوکے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں، محکمہ موسمیات


Staff Reporter May 18, 2020
تیز دھوپ گرم اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں لوکے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں،محکمہ موسمیات ۔ فوٹو : فائل

آج سے شہرمیں معتدل ہیٹ ویو کا آغاز ہوگا اور دن کے وقت سمندری ہوائیں معطل جب کہ بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گزشتہ دنوں ملک میں موجود مغربی بارشوں کے سلسلے کے نتیجے میں17سے 22مئی کے دوران شہر میں معتدل ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی جس میں میں گزشتہ روز تازہ ترین صورتحال کے بعد معمولی تبدیلی کی گئی، نئی پیش گوئی کے مطابق معتدل ہیٹ ویو آج سے 22 مئی کے درمیان برقراررہ سکتا ہے جس کے دوران دن کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع رہنے کا امکان ہے جب کہ متبادل سمت کی بلوچستان کی جانب سے گرم شمال مغربی ریگستانی ہوائیں شہر میں داخل ہوسکتی ہیں، تیز دھوپ گرم اور خشک ہواؤں کے نتیجے میں لوکے تھپیڑے بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا پارہ 40 ڈگری جبکہ منگل کو 41 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ سمندری ہوائیں شام تک بحال ہوجائے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب بھی قدرے متوازن رہنے کی توقع ہے جس کے نتیجے میں ہیٹ ویو کی شدت معتدل رہ سکتی ہے اور بہت زیادہ غیر معمولی گرمی پڑنے کے امکانات کم ہیں،شہری 11 سے شام 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھروں سے نکلنے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو شہر کا زیادہ سے زیادہ پارہ 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،صبح کے وقت نمی کا تناسب 75 جبکہ شام کے وقت 59 فیصدرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں