’’آئینہ ان کو دکھایا تو بُرا مان گئے‘‘ ہربھجن اور یوراج نے آفریدی سے دوستی توڑ دی

شاہد آفریدی کو سپورٹ نہیں کروں گا، ہربھجن

شاہد آفریدی کو سپورٹ نہیں کروں گا، ہربھجن ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی جانب سے بھارت اور وزیراعظم نریندر مودی کو آئینہ دکھانے پر ہربھجن سنگھ اور یوراج سنگھ بْرا مان گئے۔


ہربھجن نے کہا کہ ہمارے ملک اور وزیراعظم کا مذاق اڑانے والے آفریدی اب میرے دوست نہیں رہے، میں اور یوراج سنگھ انسانیت کے ناطے ان کی فاؤنڈیشن کو سپورٹ کررہے تھے، وہ بجائے اس کے کہ ہمارا شکریہ ادا کرتے الٹا پشت پر وار کرنا شروع کردیا، میں اب انہیں کبھی سپورٹ نہیں کروں گا اور نہ ہی ان کیلیے کوئی ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کروں گا۔

دوسری جانب یوراج سنگھ نے کہاکہ مجھے آفریدی کے اپنے وزیراعظم کے بارے میں کمنٹس پر مایوسی ہوئی، میں نے انکے کہنے پر انسانیت کے ناطے چیریٹی اپیل کی تھی مگر اب ایسا نہیں کروں گا۔
Load Next Story