دہشت گردوں کو شہید کہنے والے ملک کے غدار ہیں بلاول بھٹو زرداری

میری والدہ جمہوریت اور اسلام کےلیے شہید ہوئیں اور پارٹی کا ہر کارکن شہید ہونے کو تیار ہے، چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی


ویب ڈیسک December 05, 2013
پیپلز پارٹی ملک میں امن کے لئے کام کررہی ہے،بلاول بھٹوزرداری فوٹو : فائل

QUETTA: پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو شہید کہنے والے ملک کے غدار ہیں۔

دادو میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے بلاو ل بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ملک میں امن کے لئے کام کررہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، سیکڑوں کارکنوں کے علاوہ ان کی والدہ بھی دہشت گردی کا شکارہوئی ہیں، ان کی والدہ جمہوریت اور اسلام کےلیے شہید ہوئیں اور پارٹی کا ہر کارکن جمہوریت کےلئے شہید ہونے کو تیارہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اورعوام کی جماعت ہے اور میری جماعت کا موقف ہے کہ فوج کے جوان بھی شہید ہیں جو دہشت گردوں کا نشانہ بنے اورجو لوگ دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں وہ ملک کے غدار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں