یمن میں وزارت دفاع کی عمارت پر خودکش حملہ 20 ہلاک متعدد زخمی

صنعامیں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی وزارت دفاع کی عمارت کے داخلی دروازے سے ٹکرادی،غیرملکی ایجنسی


AFP December 05, 2013
وزارت دفاع کی عمارت میں کچھ تعمیراتی کام چل رہا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر دہشتگردوں نے حملہ کیا، پولیس۔ فوٹو؛ اے ایف پی

یمن میں وزارت دفاع کی عمارت پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی وزارت دفاع کی عمارت کے داخلی دروازے سے ٹکرادی جس کے بعد ایک اور کار میں سوار حملہ آوروں نے عمارت پر جدید اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کی عمارت میں کچھ تعمیراتی کام چل رہا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

حکومت کا کہنا ہے حملے میں القاعدہ ملوث ہے تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ دار ی قبول نہیں کی گی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں