کراچی میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 3 ماہ میں 978 ملزمان گرفتار اور 37 ہلاک

حراست میں لئے گئے ملزمان میں 14 دہشت گرد،104 ٹارگٹ کلرز،143 بھتا خور اور 12اغوا کار شامل ہیں، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک December 05, 2013
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ملزمان سے ایک ہزار 714مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کئے گئے،رینجرز فوٹو : فائل

شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے 978 ملزمان گرفتار جبکہ مقابلے میں 37 ہلاک کئے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے جاری آپریشن کے دوران رینجرز نے ایک ہزار 3 کارروائیا ں کیں جس میں 978 ملزمان گرفتار کئے گئے، حراست میں لئے گئے ملزمان میں 14 دہشت گرد،104 ٹارگٹ کلرز،143 بھتا خور اور 12اغوا کار شامل ہیں جن کے قبضے سےمختلف اقسام کے ایک ہزار 714 ہتھیار برآمد کئے گئے، جن میں ایل ایم جی،یونی بیرل راکٹ لانچر، بندوقیں ، شاٹ گن، پستول، دستی بم، کریکرز اور بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔

رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز کے جرائم پیشہ افراد سے 21 مقابلے ہوئے جن میں گینگ وار کے کارندوں اور دہشتگردوں سمیت 37 ملزمان مارے گئے۔

واضح رہے کہ 3 ماہ قبل وفاقی حکومت نے وزیر اعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا اعلان کیا تھا جس کی تمام سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں نے حمایت کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں