احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 104 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم

احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت رقم ملک بھر کے 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی ہے


ویب ڈیسک May 18, 2020
حکومت ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کرے گی، فوٹو: فائل

حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں 104 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کردیئے۔

وزارت سماجی تحفظ و غربت مکاؤ نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں تقسیم شدہ رقم کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق ملک بھر کے 86 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں کل 104 ارب 91 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے 37 لاکھ سے زائد افراد میں 45 ارب ایک کروڑ، سندھ کے 26 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد میں32 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد، خیبر پختونخوا کے 16 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد میں 19 ارب 84 کروڑ روپے، بلوچستان کے 3 لاکھ 97 ہزار سے زائد افراد میں 4 ارب 85 کروڑ روپے، آزاد جموں و کشمیر کے ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد میں ایک ارب 60 کروڑ روپے سے زائد ، اسلام آباد کے31 ہزار سے زائد افراد میں 38 کروڑ روپے جب کہ گلگت بلتستان کے 66 ہزار سے زائد افراد میں 71 کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے متاثر ہونے والے ایک کروڑ 25 لاکھ خاندانوں میں 144 ارب روپے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں