چمن میں 2 بم دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق متعدد افراد زخمی

پہلے دھماکے میں بم ٹرنچ روڈ پر واقع نجی بینک کے سامنے موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا


ویب ڈیسک December 05, 2013
دوسرا دھماکا ایک مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملنے پر بم ناکارہ بنائے جانے کے دوران ہوا۔ فوٹو: آئی این پی

شہر کے وسط میں واقع ٹرنچ روڈ اور تحصیل کچہری میں موٹر سائیکل میں نصب 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 بچوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پہلا دھماکا ٹرنچ روڈ پر واقع نیشنل بینک کے سامنے ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 بچوں اور پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس میں 3 سے 4 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ اس سے قریبی گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، پہلے دھماکے کے بعد تحصیل کچہری میں مشکوک موٹر سائیکل کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ وہاں پہنچا جہاں ایک موٹر سائیکل میں 2 بم نصب کئے گئے تھے جنہیں ناکارہ بنائے جانے کے دوران ایک بم پھٹ گیا جس سے عملے کے 4 اہلکار زخمی ہوئے۔

دھماکوں کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے جبکہ زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے سول اور چمن ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں