پنجاب میں تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار اور شاپنگ مالز کھلیں گے، ذرائع پنجاب حکومت


ویب ڈیسک May 18, 2020
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار اور شاپنگ مالز کھلیں گے، ذرائع پنجاب حکومت (فوٹو: فائل)

پنجاب حکومت نے صوبے میں تین دن کا سخت لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں 3 دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم اب پنجاب حکومت نے تین دن کا سخت لاک ڈوان ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور صوبائی وزیر تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی لاک ڈاؤن ختم کیا جائے گا۔

یہ پڑھیں: پنجاب میں صرف 4 دن دکانیں کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کے مطابق جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بھی بازار اور شاپنگ مالز کھلیں گے جن کے اوقات کا ر صبح 8 سے شام 5 بجے تک رہیں گے، کاروباری اداروں کے لیے ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہو گا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے اقدامات کی منظوری دے دی ہے، فیصلوں کا نوٹی فکیشن آج جاری کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں