
دنیا بھر میں اسنوکر کے کھیل کی نمائندہ تنظیم انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے بھی دیگر مالک کی طرح آئی بی ایس ایف کے سالانہ اجلاس میں 2015ء میں شیڈول میگا ایونٹس ورلڈ ٹیم اسنوکر چمپیئن شپ اورورلڈ سکس ریڈبال چمپیئن شپ کی میزبانی کی پیش کش کی۔اجلاس میں شریک تمام رکن ممالک کے نمائندوں نے متفقہ طورپر پاکستان کو میزبانی دینے کی حمایت کی جس پر آئی بی ایس ایف نے پاکستان کوایونٹس کی میزبانی دینے کی منظوری دے دی۔
پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ 2015 کے دو میگا ایونٹس کی میزبانی ملنا نہ صرف ایسوسی ایشن بلکہ پورے ملک کے لئے اعزاز کی بات ہے اور ان میگا ایونٹ کے کامیاب اور یادگار انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔