شاپنگ مالز کھولنے کاحکم عملدرآمد کے لیے سندھ کا وفاق کو خط

سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں۔


Staff Reporter May 19, 2020
سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں۔ فوٹو : اے پی پی

شاپنگ مال و تجارتی مراکز کھولنے کے حوالے سے عدالت عظمی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی وزارت ہیلتھ سروسز کو خط لکھ دیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے وفاق کو خط ارسال کردیا ہے جس میں سندھ حکومت نے شاپنگ مالز کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت سے تجاویز مانگی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ شاپنگ مالز 31مئی تک بند رہیں گے۔ کسی صوبے کے انفرادی فیصلے اور وزارت صحت سے اجازت کے بارے میں سندھ کو آگاہ نہیں کیاگیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافہ بھی ہورہا ہے لہٰذا عدالت عظمیٰ کے شاپنگ مالز سے متعلق فیصلے کی روشنی میں فوری احکامات جاری کیے جائیں تاکہ اقدامات کیے جاسکیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |