کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا

بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز نہیں ہورہی ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز

بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز نہیں ہورہی ہے، چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز فوٹوفائل

شہر قائد کے باسیوں کے لیے خوشخبری ہے کراچی میں ہیٹ ویو کا خطرہ ٹل گیا۔

محکمہ موسمیات نے سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی میں تبدیلی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا امکان اب ختم ہوگیا۔


چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفرازکے مطابق ہیٹ ویو کی علامات کو ظاہر کرنے والی علامات معدوم ہوگئی ہیں، بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں بھی شہر پر اثرانداز نہیں ہورہیں لہٰذا ان علامات کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ شہر میں ہیٹ ویو کا اب امکان ختم ہوگیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے مزید کہا کہ اگلے دوروز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہ سکتا ہے تاہم سمندری ہواؤں کی بندش کے امکانات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں موسم گرم و خشک رہنے اور جزوی ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج شہر کا ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
Load Next Story