عمر اکمل نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے خلاف اپیل دائر کردی

عمر اکمل کو پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔


Muhammad Yousuf Anjum May 19, 2020
عمر اکمل کو پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

اسپاٹ فکسنگ کیس میں تین سالہ پابندی کے شکار عمر اکمل نے سزا کے خلاف اپیل جمع کروا دی ہے۔

پی سی بی ترجمان نے عمر اکمل کی اپیل پی سی بی لیگل ڈپارٹمنٹ کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی دو شقوں کی خلاف ورزی پر پی سی بی کے ڈسپلنری پینل نے تین سال پابندی کی سزا سنارکھی ہے۔

عمر اکمل نے سزا میں کمی کے لیے بابر اعوان لافرم کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اپیل جمع ہونے کے بعد اب پی سی بی پندرہ دن کے اندر اندر ایک آزادانہ ایڈجوڈیکٹر مقررکرے گا جو عمر اکمل کی اس اپیل کی سماعت کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں