سندھ میں بچے بزرگ اور خواتین ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنی قرار

صحافیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں پر پابندی برقرار رہے گی، صوبائی محکمہ داخلہ


Staff Reporter May 19, 2020
وبائی ایکٹ 2014 کے تحت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ فوٹو، ایکسپریس

KARACHI: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے عدالتی فیصلے میں نظرثانی کی ہدایت کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بچوں ، بزرگوں اور خواتین کوموٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنی کردیا ہے۔

جاری کردہ ہدایات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صحافیوں اور دیگر عملے کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا ان کے لیے ڈبل سواری کی پابندی برقراررہے گی ۔ محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں ، بزرگوں اور خواتین کے لیے ڈبل سواری کی پابندی ختم کردی ہے۔

ڈبل سواری سے مستثنی ( فیملی) خواتین، بچوں اور بزرگوں کا مقصد ایک ہی گھر میں رہنے والے افراد ہیں اوروبائی ایکٹ 2014 کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں ، صحافیوں اور دیگر اسٹاف کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |