حکومت سندھ نے شاپنگ مالز اورساتوں دن کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی
شاپنگ سینٹر میں 12 سال سے کم اور 55 برس سے زائد عمر کے افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا، ایس او پیز جاری
حکومت سندھ نے وفاق سے توثیق کے بعد شاپنگ پلازہ کھولنے اور ہفتے کے ساتوں دن کاروبار جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے عدالتی احکامات کے تحت شاپنگ پلازہ سے متعلق وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کو درخواست ارسال کی تھی جس کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سندھ حکومت کی درخواست کا جائزہ لیا ہے اور اسے اس اقدام پر کوئی اعتراض نہیں۔ صوبائی حکومت شاپنگ پلازہ کھولنے کی صورت میں ایس اوپی پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔
وفاق سے توثیق کے صوبائی محکمہ داخلہ نے صبح 8 سے شام 5بجے تک شاپنگ پلازہ میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دینے کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ علاوہ ازیں ترمیمی حکم نامے میں صوبے میں ہفتے کے ساتوں دن کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ہفتے اور اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار
دوسری جانب قواعد و ضوابط طے کرنے کے لیے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت تمام ضلعی ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور شاپنگ مالز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے قواعد و ضوابط پر عمل کر نے کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ز ایس او پیز پر عمل درآمد کے اقدامات کی نگرانی کریں اور خلاف ورزی پر کارروائی کریں۔
شاپنگ مالز کے لیے ایس او پیز
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شاپنگ مالز کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق بارہ سال سے کم اور 55 سال سے زاید عمرکے خریدار وں کو مالز میں داخلے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔ خریداروں کے ہاتھوں کو سینٹائزر کے ذریعے جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ کوئی خریدار مالز میں بغیر ماسک کے داخل نہیں ہو گا۔ خریداروں کی مالز میں موجود تعدادکو دیکھ کر ان کے اندر داخل ہونے کا تعین کیا جا سکے۔ سماجی فاصلہ یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل طریقہ سے مدد لی جاے گی۔ خریداروں کی عمومی تعداد کو کم از کم ایک تہائی کم کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ بخار ،نزلہ یا کھانسی میں مبتلا کسی بھی خریدار کو مالز یا سینٹر میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں ہو گی ۔ہر خریدار کی تھرمل گن سے اسکیننگ کی جائے گی ۔ایس او پیز سے خریداروں کو آگاہ کر نے کے لئے تحریری ہدایات نمایاں طور پر آویزان کی جائیں گی۔
چھوٹے تاجروں کی چیف جسٹس سے اپیل
کراچی کے چھوٹے تاجروں نے چیف جسٹس آف پاکستان سےافطار کےبعد سے 2بجے شب تک تجارتی مراکز کھولنے کا حکم نامہ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہاہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے فیصلے کے نتیجے میں کراچی کے تمام شاپنگ مالز کھل گئے ہیں اور شہرکے40 سے زائد شاپنگ مالز میں 20 ہزار دکانوں پر اطمینان بخش کاروبار شروع ہوگیا ہے جس پرکراچی کے تاجروں کا بچہ بچہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حق میں دعاگو ہے۔
انہوں نے کہاکہ لاک ڈاون کی وجہ سےکاروباری اوقات 4 بجے مقرر ہونے کے باعث خریدار روزے کی حالت میں سخت گرمی میں نکلنے پر مجبور ہیں لہذا چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ وہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند رات تک مارکٹیں افطار سے رات 12 بجے تک کھولنے کا حکم صادر فرمائیں۔