ورلڈاسنوکرچیمپئن شپدفاعی چیمپئن محمد آصف ایونٹ سے باہرشاہد آفتاب اور محمد سجاد کامیاب

شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی برجیش دامنی کو 1-4 اور محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے مارک اویسن کو 2-4 سے شکست دی۔


ویب ڈیسک December 05, 2013
دفاعی چیمپئن محمد آصف کو بھارتی کیوئسٹ شہبازعادل خان نے 3-4 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی دفاعی چیمپئن محمد آصف شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے جبکہ کیوئسٹ شاہد آفتاب اور محمد سجاد نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

شہباز عادل خان نے 3-4 سے شکست دی

لیٹویا میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ مرحلے میں دفاعی چیمپئن محمد آصف کو بھارتی کھلاڑی نے شکست دے دی، بھارتی کھلاڑی شہبازعادل خان نے تین کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کی، دوسرے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ شاہد آفتاب نے بھارتی کھلاڑی برجیش دامنی کو 1-4 سے شکست دی اور راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنا لی اسی طرح محمد سجاد نے اسکاٹ لینڈ کے مارک اویسن کو 2-4 سے شکست دی، ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی کے بعد محمد سجاد بھی راؤنڈ آف 32 میں پہنچ گئے۔

ناک آؤٹ مرحلے میں ناکامی کے بعد عمران شہزاد اور دفاعی چیمپئن محمد شہزاد ایونٹ سے باہر ہوگئے، عمران شہزاد کو بیلجیم کے کیوئسٹ نے شکست دی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں کیوئسٹ نے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا تھا اور صرف دو کیوئسٹ اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |