سندھ میں کے جی تا پانچویں کے طلبا کیلیے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا

بچوں کو گھر بیٹھے تعلیمی نصاب کو پڑھنے میں کافی مدد ملے گی،اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں


Staff Reporter May 20, 2020
اگر تعلیمی ادارے کھول بھی دیے تو شاید صورتحال کے پیش نظر والدین بچوں کو اسکول نہ بھیجیں، سعید غنی ۔ فوٹو : ایکسپریس

محکمہ تعلیم سندھ نے مختلف این جی اوز کے اشتراک سے کے جی تا پانچویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے لیے اینڈرائڈ موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا جس سے بچوں کو گھر بیٹھے کم از کم اپنے تعلیمی نصاب کو پڑھنے میں کافی مدد ملے گی۔

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم صوبہ سندھ میں اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اگر کھول بھی دیے گئے تو شاید صورتحال کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو شاید اسکول نہ بھیجیں، اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں اور ان کی بھونگیوں کا جواب دینے کی اب ہمیں کوئی ضرورت نہیں، کرونا وائرس کی وبا کے بعد تمام صوبوں کی اپوزیشن جماعتوں نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا لیکن سندھ میں اپوزیشن جو عقل سے مکمل طور پر پیدل ہے ابھی تک کسی ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نامی موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اسکرین پر ایپ کے حوالے سے مکمل تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ صوبہ سندھ اس حوالے سے پہلا صوبہ ہے جس نے اس ایپ کو انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ سندھی زبان میں بھی متعارف کرایا ہے اور جلد ہی اس میں تمام مضامین بھی سندھ زبان میں ہوں گے گوکہ اس وقت حساب اور دیگر مضامین سندھی میں موجود ہیں۔

محکمہ تعلیم سندھ نے یونیسیف،مائیکرو سوفٹ، سبق فاؤنڈیشن، میرا سبق اور سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے کے جی تا پانچویں تک کے طلبہ و طالبات کے لیے انگریزی اور اردو کے ساتھ ساتھ سندھی زبان میں بھی ایک اپلیکیشن کا آج اجرا کررہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |