نسیم شاہ کا مختصر دورانیے کی کرکٹ میں بھی کارکردگی دکھانے کا عزم

سب سے زیادہ فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کے لیے درکار ہوتی ہے، نسیم شاہ


/Abbas Raza May 20, 2020
سب سے زیادہ فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کیلیے درکار ہوتی ہے، نسیم شاہ

نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی ملک کے لیے کارنامے سر انجام دینے کا عزم ظاہر کردیا۔

پی سی بی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نوجوان پیسر نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسٹار کرکٹرز کو پریکٹس کرواتے ہوئے رشک کرتا تھا کہ کبھی مجھے بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا، دو سال میں ہی میرا یہ خواب پورا ہوگیا، پاکستان کے لیے کھیلا اور اب سینٹرل کنٹریکٹ بھی مل گیا۔



نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، بہرحال ہمت نہیں ہاری اور محنت کا سلسلہ جاری رکھا جس کا صلہ بھی مل گیا، سب سے زیادہ فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کے لیے درکار ہوتی ہے، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھی کھیلنے کا موقع دیا گیا تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |