وزیراعظم کا سٹیزن پورٹل پر اداروں کی غلط بیانی کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ، ذرائع


ویب ڈیسک May 20, 2020
یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی گئی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعظم آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی جانب سے کی گئی شکایتوں کے ازالے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی کوتاہی اور غلط بیانی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے اور متعلقہ اداروں نے شہریوں کی شکایات کے حل سے غلط بیانی کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ایک لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا، یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

وزیر اعظم آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق سے 12 ہزار 340 ، پنجاب سے17 ہزار 661، سندھ سے 3 ہزار 256، خیبر پختونخوا سے 5 ہزار 346 جب کہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں