قومی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے حارث رؤف

کوشش ہوگی سخت محنت سے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھاک بٹھاؤں اور نام کماؤں، حارث رؤف


ویب ڈیسک May 20, 2020
کوشش ہوگی سخت محنت سے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھاک بٹھاؤں اور نام کماؤں، حارث رؤف

اپنے کیرئیر میں صرف دو سال میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں لیکن قومی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔

لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ٹیپ بال بولر سے قومی کرکٹرز کے پول میں شامل ہونے والے پیسر کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں صرف دو سال کے دوران ہی بگ بیش، پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ حاصل کئے مگر قومی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔

حارث رؤف کا کہنا ہے کہ ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے ابھی مہارت کا بھرپور اظہار باقی ہے، جلد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائوں گا، پاکستان کی کئی سیریز آنے والی ہیں، ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ کرکٹ جس بھی فارمیٹ میں موقع ملے قومی ٹیم کے لیے ایک طویل عرصہ تک کھیلنا چاہتا ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ سخت محنت کرتے ہوئے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دھاک بٹھائوں اور نام کماؤں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں