نائیجر میں بوکو حرام کے حملے میں 12 فوجی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی

جوابی کارروائی میں 7 حملہ آور بھی مارے گئے


ویب ڈیسک May 20, 2020
حملہ آوروں نے فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا، فوٹو : فائل

افریقی ملک نائیجر میں فوجی اڈے پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ بلابرائن ملٹری بیس پر کیا گیا، حملہ اتنا اچانک تھا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم جوابی کارروائی میں 7 حملہ آوروں کو مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حملے میں 12 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

نائیجر کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بھی فوجی اڈے پر حملے میں اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے حملہ کا ذمہ دار بوکو حرام کو ٹھہرایا گیا ہے جب کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے بھی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں