ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے 3 شہری شدید زخمی
بھارت کے اعلی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
NEW YORK CITY:
کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کے خلاف ورزی اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے ہوئے کنٹرول لائن کے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آباد پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں خانی اور اولی میں کے رہائشی3 شہری شدید زخمی ہوگئے، جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر کے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب دفترخارجہ کی جانب سے بھارت کے اعلی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرکے پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا، اور بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے نکیال سیکٹرمیں 18سالہ کرم دین ولد اللہ دین، اولی گاؤں کا رہائشی 20 سالہ محمد رضوان ولد محمد تاج اور خانی گاؤں کا رہائشی 30 سالہ حافظ الیاس ولد محمد شریف شدید زخمی ہوئے۔