بھارت کا پاکستان میں پھنسے شہری واپس بلانے سے گریز

ویزا ختم،ادویات کے لیے پیسے نہیں، واپسی کے لیے کلیئرنس دی جائے، جوگندر سنگھ


آصف محمود May 21, 2020
بھارتی سفارتخانے نے جلد واپسی کاوعدہ پورانہیں کیا، کشمیری میڈیکل طالبات۔ فوٹو: فائل

TEHRAN: پاکستان میں کورونالاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں کی واپسی کیلیے کوئی اقدامات نظرنہیں آرہے ہیں۔

پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپسی کے لیے پاکستانی حکومت کلیئرنس دی جائے ،کئی بھارتی شہری ایسے ہیں جن کے پاس اب ادویات خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں ہیں۔

لاہورکے علاقہ سبزہ زارمیں مقیم بھارتی شہری سنتوک سنگھ نے ایکسپریس کوبتایا کہ وہ سنگروڑ لدھیانہ اپنے رشتہ دارو ں کی شادی میں شرکت کیلیے 10 مارچ کو خیرپور آیا تھا ،اس کے پاس 30 دن کا ویزاتھا ۔وطن واپسی کیلیے وہ 18 مارچ کوخیرپورسے لاہورپہنچا۔معلوم ہوا کہ واہگہ سرحدکوسیل کردیاگیا ہے۔ جب اسلام آبادمیں بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کیا توانہوں نے بھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں